لانڈھی مظفرآباد کالونی میں کلینک پر دستی بم حملہ خاتون ہلاک 4 افراد زخمی

حملہ زین میڈیکل سینٹر نامی ایک ڈسپنسری پر کیا گیا، 4 زخمیوں میں 3 بچے میں شامل، ایک خاتون کی حالت تشویشناک۔

میڈیکل سینٹر کو ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے بھتے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی تھیں. فوٹو: فائل

لانڈھی مظفر آباد کالونی میں کلینک پر دستی کریکر حملے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کریکر حملہ لانڈھی کے علاقے مظفرآباد میں واقع زین میڈیکل سینٹر نامی ایک ڈسپنسری پر کیا گیا جس کے نتیجے میں روبی فاروق نامی ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے جہاں تاج النسا نامی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دیگر زخمیوں میں 7 سالہ طیب، 3 سالہ ایمان اور 2 سالہ عادل شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل سینٹر کو ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے بھتے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کے بعد آج وہاں نامعلوم افراد کی جانب سے آج کریکر حملہ کیا گیا۔

Load Next Story