بھٹ شاہ ڈاکوؤں نے مسافر کوچوں سے لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لیے

خواتین اور بچوں پر تشدد، پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ڈاکو فرار، لٹے مسافروں کا قومی شاہراہ پر احتجاج اور دھرنا

2 ماہ میں ایک ہی اسٹاپ پر 8 مرتبہ مسافر کوچوں کو لوٹا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے کھنڈو اسٹاپ پر مسلح افراد کی مسافر کوچوں سے لوٹ مار، لاکھوں روپے نقد اور زیورات چھین لیے گئے۔

مسافروں کا احتجاج، پولیس اور مسلح افراد میں 2 گھنٹے فائرنگ کے باوجود ڈاکو آسانی سے فرار، تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے کھنڈو اسٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد رات 2 بجے مسافر کوچوں سے لوٹ مار کرکے خواتین و شہریوں پر تشدد کے بعد لاکھوں روپے نقد اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے آدھے گھنٹے بعد ناکا بندی کرکے مسلح افراد کے ساتھ 2 گھنٹے مقابلے کیا لیکن ڈاکو فرار ہوگئے۔




مظاہرین امجد، فریدہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوں نے ان پر تشدد کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے، ہم کراچی سے اپنے گھروں تک جارہے تھے اواضح رہے کہ ب ہمارے پاس کرایہ بھی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ مٹیاری نیشنل ہائی وے ان کے لیے عذاب بن گیا ہے، 2 ماہ میں ایک ہی اسٹاپ پر 8 مرتبہ مسافر کوچوں کو لوٹا گیا ہے، پولیس کے ہوتے ہوئے بھی وارداتیں عام ہوگئی ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار میں پولیس اور بس ڈرائیور ملوث ہوتے ہیں۔
Load Next Story