7 ماہ میں 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا اور 2 طیارے مار گرائے آصف غفور

گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج نے اپنے ہی دو فوجی ہیلی کاپٹرز مار گرائے، میجر جنرل آصف غفور

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر کئی بنکرز کو تباہ کیا اور توپ خانوں کو نقصان پہنچایا۔ آصف غفور (فوٹو فائل)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے رواں برس 27 فروری سے تاحال مختلف جھڑپوں میں بھارتی فوج کے 60 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا اور دو طیاروں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاک فوج نے 27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جب کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، اسی طرح پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں اُن کے بنکرز کو تباہ کیا اور بھارتی توپ خانوں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔




میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ اسی دوران گھبراہٹ کے شکار بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا ہے جب کہ بھارتی بحریہ بھی ڈر اور خوف کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کی بہادری کے کارناموں کے اعداد وشمار پیش کر کے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کے جنگ کی دھمکی کے متنازع بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔
Load Next Story