پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کو شکست دیدی

127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 6 وکٹ پر 112 رنز بناپائی

127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 6 وکٹ پر 112 رنز بناپائی - فوٹو: پی سی بی

RAWALPINDI:
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو 14 رنز سے ہرادیا۔


ایک سو ستائیس رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم چھ وکٹ پر ایک سو بارہ رنز بناپائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ نے تیس گیندون پر پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ انعم امین نے تیرہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اس سے پہلے پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے ایک سو ستائیس رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو چھبیس اسکورکیا۔ کپتان بسمعہ معروف نے چونتیس رنز کی اننگز کھیلی، عمیمہ تینتس رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ارم جاوید نے اکیس رنز کا حصہ ڈالا۔ میچ کو دیکھنے کے لیے طالب علموں کو مدعو کیاگیاتھا۔جنہوں نے بنگالی ٹیم کو خوش آمدید کہتے اس خواہش کا اظہارکیا کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں ، اس سے نہ صرف ملکی میدان آباد ہوں گے بلکہ کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔
Load Next Story