کرکٹ سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگیذکا

آزادکشمیر اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کا وینیو بنانے کیلیے کام شروع کر دیا،چیئرمین

آزادکشمیر اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کا وینیو بنانے کیلیے کام شروع کر دیا،چیئرمین(فوٹو : این این آئی / ایکسپریس)

KARACHI:
چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کیلیے میرپور اسٹیڈیم کو پی سی بی اپنے دائرہ اختیار میں لے آیا ہے، اسے بین الاقوامی معیار کا وینیو بنانے کیلیے کام شروع کر دیا، بہت جلد ڈومیسٹک میچز بھی کرائے جائینگے، پاکستان میں کرکٹ مقبول عام کھیل ہے اسے مزید فروغ دینے کیلیے بلوچستان، سندھ اور فاٹا کو ریجن کا درجہ دیا گیا، کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے دورئہ میرپور اسٹیڈیم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پرانتخاب عالم اور جاوید میانداد بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔


ذکااشرف نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی بڑا ایشو ہے اسی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں یہاں نہیں آرہیں، ہم سونے میدان آباد کرنے کیلیے آئی سی سی کے تعاون سے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر ایک پُرامن خطہ ہے، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کرانے کیلیے گرائونڈ کو عالمی معیار کا بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھیل دوستی اور امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلیے ماضی میں بھی کرکٹ ڈپلومیسی اختیار کی گئی جوکامیاب ہوئی، اب بھی ایسا کریں گے۔
Load Next Story