جنوبی افریقی کپتان نے ٹیسٹ میچز میں ٹاس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
مہمان سائیڈ کو ہی پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا اختیار ملنا چاہیے،فاف ڈوپلیسی
بھارت میں وائٹ واش کے بعد جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ میچز میں ٹاس ہی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ مہمان سائیڈ کو ہی پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا اختیار ملنا چاہیے، بھارت میں ہر میچ میں پہلے وہ بیٹنگ کرتے، 500 رنز بناکر جب روشنی کم ہونے لگتی تواننگز ڈیکلیئرڈ کرتے اور ہماری 3 وکٹیں اڑا دیتے، تیسرے دن کے آغاز پر ہم دباؤ کا شکار ہوتے، ہر میچ میں یہی فارمولا وہ 'کاپی پیسٹ' کرتے رہے۔
یاد رہے کہ تینوں مقابلوں میں جنوبی افریقی ٹیم ٹاس ہار گئی تھی۔