کراچی میں فائرنگ تشدد دستی بم حملہ خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

قائدآباد میں 20 لاکھ بھتہ نہ دینے پرملزمان نے کلینک پردستی بم پھینک دیا،دھماکے کے بعدکلینک میں سلنڈربھی پھٹ گیا

قصبہ میں موٹرمکینک کی دکان،جوڑیا بازارمیں کیبن پرفائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ، تشدد اور بھتہ نہ دینے پردستی بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتوں سمیت 5 افرادہلاک اور11زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباداولڈمظفرآبادکالونی روڈنمبر2پر واقع زین میڈیکل سینٹر پرموٹرسائیکل سوارملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے ،دستی بم زور داردھماکے سے پھٹ گیا اسی دوران وہاں رکھاایل پی جی کا سلنڈربھی زورداردھماکے پھٹ جس کے نتیجے میں کلینک میں علاج کے غرض سے آنے والی26سالہ گل ناززوجہ رقیب خان ، 4سالہ تاج النسازوجہ فاروق اوراس کے5بچے 25سالہ روبی،16سالہ ذیشان،7 سالہ طیب، 3 سالہ ایمان اور2سالہ عادل زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں روبی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی،کلینک کے مالک ڈاکٹرعبدالرؤف کوکالعدم تحریک طالبان کی طرف سے 20لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملی تھی۔

گزشتہ روز جب کلینک پر مریضوں کا رش تھا 2موٹرسائیکل پر سوار4نامعلوم ملزمان آئے اور دستی بم پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،دستی بم کے دھماکے سے وہاں رکھا ایل پی جی کاسلنڈر بھی پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی،دھماکے ہوتے ہی وہاں موجودخریداروں میں خوف کے باعث چیخ و پکاراوربھگدڑمچ گئی، متعدد افراد گرنے بھگدڑکے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔




ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیاگیاکہ واقعے میں ملوث بھتہ خوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔قصبہ کالونی ڈھائی نمبرمیں واقع علی امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے موٹر سائیکل مکینک کی دکان پرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے جس کے نتیجے میں مکینک کی دکان پر موجود 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی50سالہ سیدشکیل حیدرزیدی ہلاک ہوگیا،مقتول موٹر سائیکل مکینک تھا اورقصبہ کالونی ڈھائی نمبرمیں ہی رہائش پذیرتھاجبکہ زخمی شخص کی شناخت45سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے۔جوڑیابازارسائوتھ نیپئرروڈچھبہ گلی میں پان کے کیبن کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص 30 سالہ حذیفہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ 8 سالہ بچہ محمد علی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہو گیا۔عوامی کالونی نمبرایک مکان نمبر G-255سے 60 سالہ شخص رفیع الدین کی لاش ملی جسے سر پرنوکدار آلے کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا۔ ابراہیم حیدری گوٹھ میںفائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا29سالہ ایازشاہ دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگیا۔
Load Next Story