بدعنوانوں کو بھاگنے کا چور دروازہ نہیں ملے گا عمران خان
خیبر پختونخوامیں انڈر 17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرینگے،صوبے کی ہر تحصیل میں اسٹیڈیم بنائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف
KARACHI:
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی برسات نے گولہ بارودکی حدت کم کردی، 25 ہزار کے قریب تماشائیوں نے ٹی 20 مقابلہ دیکھتے ہوئے امن دوستی کاپرچم بلند کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پرصوبے کی ہر تحصیل میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا۔ میچ میں پاکستان پیس الیون نے خیبر پختونخوا پیس الیون کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 182 رنز کاہدف 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا، شاہد آفریدی نے 19گیندوں پر66رنز کی جارحانہ اننگزکھیل کر شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق امن کاپیغام پھیلانے کی غرض سے شیڈول کیے گئے ٹوئنٹی20 مقابلے میں سابق اورموجودہ اسٹارز کی کہکشاں عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں شائقین اپنے ہیروز کو دیکھ کر پرجوش نظر آئے اور امن کیلیے ان کی خدمات کو سراہا۔
خیبر پختونخوا پیس الیون کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا، ٹیم نے مقررہ اورز میں 181رنز کا مجموعہ تشکیل دیا،سلیم ملک نے 27 گیندوں پر51رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاہ زیب حسن 46،محمدیوسف 37، عمران نذیر 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انضمام صرف 3 اور علی نقوی2 رنز بناسکے۔ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالقادر کی قیادت میں میدان مین اترنے والی پا کستان پیس الیون نے ہدف 18.4اوورز میں حاصل کرلیا، شاہد آفریدی نے 19گیندوں پر66رنز بناکر شائقین سے بھرپور داد وصول کی، رضوان 54، فواد عا لم 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، یاسر حمید 8، اعجا ز احمد5، عمرگل 7 رنز تک محدودرہے۔
دہشت گردی خدشات کے سبب ایک عرصے سے مقابلوں کی رونقوں سے محروم ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 8 سال بعد کرکٹ کا کوئی بڑا ایونٹ منعقد ہوا ہے۔ پشاور کے اس میدان میں آخری انٹرنیشنل میچ 2006میں پاکستان اوربھارت کے مابین کھیلا گیاتھا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اسٹیڈیم کے اطراف میں سڑکو ں کوسیل کر دیا گیا تھا۔ میچ کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ہم یہاں امن کے سفیر بن کر آئے ہیں، میچ سے دنیا کو پیغام ملا ہے کہ یہاں زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔شاہدآفریدی نے پشتو میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ کافی عرصے بعد یہاں میچ کھیلا گیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی میچ کے کامیاب انعقاد پربہت خوش دکھائی دیے اور صوبے کی ہر تحصیل میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں انڈر 17ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے۔علاوہ ازیں کابینہ کے ارکان اور سیکریٹریز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے خیبرپختونخوا حکومت سے کہاکہ وہ حکومتی نظم و نسق زیادہ شفاف بنائے تاکہ عام لوگوں کی انصاف تک رسائی آسان بنے،وہ اپنے حقوق کابہترتحفظ کرسکیں اور تمام سماجی شعبوں میں حکومتی سہولیات سے بہتر استفادہ کرسکیں،صوبے میں قوانین ایسے بنائے جائیں جن میں کرپٹ اورنااہل افرادکوبھاگنے کیلیے چور دروازے بھی نہ ملیں اوراعلیٰ و ادنیٰ تمام سرکاری افسران و اہلکار پوری تندہی سے عوامی خدمت انجام دیں۔