خواجہ سعد رفیق ساس کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا
سعد رفیق کو 48 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ساس کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ڈاکٹر شفق حرا کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، ساس کی تدفین میں شرکت کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل نے خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کے لئے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو پہنچائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اپنی مرحومہ ساس کی تعزیتی رسومات میں شریک ہونا چاہتے ہیں اس لئے انہیں 27 سے 29 اکتوبر تک 3 روز کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے درخواست کو منظور کرلیا لیکن حکام کی جانب سے انہیں 48 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔