شام میں کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک متعدد زخمی

کار بم دھماکا شام کے شمالی مغربی صوبے ادلب کے قصبے دارکش میں ترکی کی سرحد کے قریب ہوا

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار بم دھماکا شام کے شمالی مغربی صوبے ادلب کے قصبے دارکش میں ترکی کی سرحد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
Load Next Story