سرتاج عزیز سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقاتافغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیمز ڈوبنز اپنے حالیہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو: آئی این پی

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی حکومت کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پہر تنادلہ خیال کیا۔


اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی عمارت میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دورہ امریکا پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ جیمز ڈوبنز اپنے حالیہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load Next Story