بھارت اور امریکا ہماری تنظیم کے فلاحی کاموں کوروکنے کی سازش کر رہے ہیں حافظ سعید

امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی ہوئی ہے

،امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی ہوئی ہے جب کہ بھارت 2008 میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار بھی حافظ سعید کو ٹھہرا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھارت اور امریکا کی جانب سے اپنی تنظیم کی مالی معاونت کے ذرائع اور وسائل کو بند کئے جانے کے فیصلے کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے جاری امدادی کارروائیوں کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ بھارت اور امریکا سازش کے تحت ہماری تنظیم ''فلاح انسانیت'' کی جانب سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے جاری امدادی کارروائیوں کو رکوانا چاہتے ہیں اور اسی لئے دونوں ممالک نے ہماری تنظیم کے لئے فنڈز کی ترسیلات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا نے لشکر طیبہ، جماعۃ الدعوہ اور حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر تنظیموں کو دستیاب مالی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے،امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی ہوئی ہے جب کہ بھارت 2008 میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار بھی حافظ سعید کو ٹھہرا چکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story