بلوچستان کی صوبائی کابینہ کےمزید 11 وزرا نے حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے والے وزرا میں مسلم لیگ(ن)کے4، پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی کے 3،3 اور مسلم لیگ (ق) کا ایک وزیر شامل ہے۔
بلوچستان کی صوبائی کابینہ کےمزید 11 وزرا نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کے دوران گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 11 نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں مسلم لیگ (ن ) کے نواب زادہ چنگیز مری، میر سرفراز بگٹی، سرفراز ڈومکی، میر اظہار خان کھوسہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سردار مصطفی ترین، رحمت بلوچ، سردار اسلم بزنجو اور مجیب الرحمان محمد حسنی جبکہ مسلم لیگ(ق) کے شیخ جعفر خان مندوخیل شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک کابینہ کے ارکان کے ارکان کی تعداد 3 تھی جو اب 14ہوگئی۔