بھارتی بزنس مین 7 سال تک ملازمہ سے زیادتی اور اس کی ویڈیوز بناتا رہا

لڑکی نےجب اپنی شادی کی خبردی تواس کےباس نےویڈیوزاس کےوالدین اورمنگیترکوبھیج دیں جس پرلڑکی پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

لڑکی کی شکایت پر نتن نندا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے ميں موجود ویڈیوز کو قبضے میں لیا گیا. فوٹو: فائل

بھارت میں مسلسل 7 سال تک اپنی ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیوز لڑکی کے والدین اور منگیتر کو بھیجنے پر بزنس مین کو گرفتارکر لیا گیا۔



لڑکی نے پولیس کو درج کرائی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی فیکٹری کا نتن نندا نامی باس اسے 2006 سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ نتن نندا نے 2006 میں اسے اپنی فیکٹری میں بے ہوش کرنے کی دوائی ملا مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی، نتن نندانے اس کے بعد بھی مجھ جنسی تعلق برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور میرے انکار پر ویڈیوز انٹرنیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دی۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے 2011 میں نوکری چھوڑ دی تھی تاہم نتن نندا اسے مسلسل اپنے ایک خالی فلیٹ میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم جب اس نے اسے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا تو اس نے 7 سال کے دوران خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیوز اس کے والدین اور منگیتر کو بھیج دیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر نتن نندا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے ميں موجود ویڈیوز کو قبضے میں لیا ہے۔
Load Next Story