حیدرآباد انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان طالبات بازی لے گئیں

مختلف گروپ میں روہوماسجاد،ماہین شاہد اورسدرۃ المنتہیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی.

مختلف گروپ میں روہوماسجاد،ماہین شاہد اورسدرۃ المنتہیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈحیدرآبادنے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں۔ تفصیلات کیمطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈحیدرآبادنے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات وصی رضا آفریدی نے کیا۔ جسکے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں سپیرئیر کالج حیدرآباد کی روہوما سجاد نے پہلی، محمد عمر نے دوسری جبکہ ایچ ایم خوجہ انٹر گرلز کالج نوابشاہ کی دلشنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


پری میڈیکل گروپ میں ایگل ہائوس ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈوالہیارکی ماہین شاہد نے پہلی، حیات گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی سعدیہ شیخ نے دوسری ، کائونٹی کیمرج گرلز کالج کی ردااسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن پرفیکٹ اسکول اینڈکالج سسٹم ٹھٹھہ کی سدرۃالمنتہیٰ نے پہلی ،لطیف نیازی کالج کی فائزہ نے دوسری اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ہالیپوٹو کے شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس جنرل گروپ میں کل 273 طلبہ اور 262 طالبات نے حصہ لیا، جس میں سے اے ون گریڈکوئی بھی امیدوار حاصل نہ کر سکا جبکہ اے گریڈ میں 3، بی گریڈمیں 94 اورسی گریڈ میں 139 امیدوار پاس ہوئے۔

پری میڈیکل میں مجموعی طور پر18367طلبہ و طالبات نے حصہ لیاجبکہ مجموعی طور پر85.80فیصد امیداروں نے کامیابی حاصل کی، جس میں سے 15759 نے اے ون گریڈ، 1309 اے گریڈ، 1983 بی گریڈ، 5564 سی گریڈ، 6202 ڈی گریڈ اور 682 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ پری انجینئرنگ میں مجموعی طور پر 16211 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ،جس میں سے 12035 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 1227اے گریڈ، 1805 بی گریڈ، 4106 نے سی گریڈ، 4365 ڈی گریڈ اور 436 امیداروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
Load Next Story