سینٹری ورکرکام کے دوران بیہوشاسپتال میں دم توڑگیا

والد کچرااٹھانے کے دوران بیہوش ہو کر گرے، سر پر چوٹ آئیں،رومیل مسیح.

حيدرآباد: شديد گرمي و حبس كے دوران كئي روز پرانے كچرے كے ڈھير كو اٹھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے سينيٹري وركر بشير مسيح كي ياد گار تصوير۔ (فوٹو : عدیل احمد / ایکسپریس )

سینٹری ورکرکام کے دوران گرکربیہوش ہوگیاجسے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ پول کرسچن کالونی بکرامنڈی کا رہائشی چون سالہ سینٹری ورکربشیر مسیح گزشتہ روزپرانے کچرے کے ڈھیر کو اٹھاتے ہوئے گر کر بے ہوش ہو گیا جسے اسپتال لے جایاگیاجہاںڈاکٹرزنے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ بشیر مسیح کے بڑے بیٹے رومیل مسیح کے مطابق اس کے والد بلدیہ میں سینیٹری ورکر کے طور پر کام کرتے تھے اور جمعہ کو شدید حبس اور گرمی میں پکا قلعہ چاڑی کے نیچے سڑک پر کئی روز سے پڑے کچرے کو ٹب میں بھر رہے تھے کہ کچرے کے ڈھیر سے نکلنے والی زہریلی گیس کے باعث بیہوش ہو گئے،


گرنے کے باعث ان کے سر اورماتھے پربھی چوٹ آئیں،وہاں موجود لوگوں نے انھیںاسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔ بلدیہ اعلی حیدرآباد کے ترجمان محمد رفیق مار واڑی کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے سینٹری ورکر کی موت، عام حالت میں ہوئی ہے جس سے کوئی اضافی کام نہیں کرایا گیا بلکہ افسران اس وقت زیادہ مشکل حالت میں کام کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مرنے والا سینٹری ورکر کی عمر زیادہ ہو گئی تھی اور ممکن ہے کہ اس کو کوئی بیماری بھی ہو ،ہر شخص اس وقت کام کر رہا ہے اگر اسکی موت دوران ڈیوٹی ہو گئی تو اس کو بڑا مسئلہ نہ بنایاجائے
Load Next Story