چیکنگ کے نام پر پولیس کی شہریوں سے جبری عید وصولی
سو سے 1000 روپے عیدی نہ دینے پر گاڑیوں کو گھنٹوں روکے رکھا جانے لگا
عید کے موقع پر شہریوں سے بدین پولیس کی جبری بھتہ عیدی کی وصولی، شہریوں کے تحفظ کے لیے تعینات پولیس کی عوامسے لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج۔عید کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیے شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں اور شہر کے اہم چوراہوں پر تعینات پولیس اہلکار شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی اور کاغذات کی چیکنگ کے نام پر شہریوں سے 100 روپے سے 500 روپے تک عیدی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جبکہ قربانی کے لیے اور مویشیوں کو لے کر آنے جانے والی گاڑیوں سے 500 سے ایک ہزار روپے زبردستی وصول کیے جارہے ہیں۔رشوت اور عیدی نہ دینے والے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے زبردستی روک لیا جاتا یا پھر تھانے لے جایا جاتا ہے۔ شہریوں نے مہران چوک اور شاہ نواز چوک پر پولیس کے خلاف احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے لگائے۔