اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اسکواڈ کے ہوٹر استعمال کرنے پر پابندی

اسکواڈ میں شامل اہلکار اور افسر وی آئی پی کے ذاتی کاموں میں غیر قانونی ہرگز مدد نہیں کریں گے، ضابطہ اخلاق

سیکیورٹی اسکواڈ کا ڈرائیور بھی اپنے پاس اسلحہ رکھے گا، ضابطہ اخلاق فوٹو: فائل

پولیس چیف نے اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اسکواڈ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جس کے تحت اسکواڈ کے ہوٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ملازمان و افسران صاف ستھری وردی میں ہوں گے، موبائل افسر و ملازمان چھوٹے اور بڑے دونوں ہتھیار سے لیس اور بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں گے، اسکواڈ موبائل کا ہوٹر استعمال نہیں کریں گے.


ضابطہ اخلاق میں پولیس اہلکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وی آئی پی اور وی وی آئی پی کی حفاظت ان ذمہ داری ہے جو پوری کرنا ہے جس کے ساتھ اسکواڈ ڈیوٹی یا گن مین ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ اگر اس کا کسی سے جھگڑا ہو جائے تو پولیس پارٹی نہیں بنے گی ، پولیس موبائل میں پرائیویٹ افراد یا سیکیورٹی گارڈ کو سوار نہ کیا جائے، بھیڑ والی جگہ پر اگر کوئی واردات ہو رہی ہے تو فائرنگ کرنے سے گریز کیا جائے ، جس کے ساتھ ڈیوٹی ہے اس کی فیملی کے کسی بھی ممبر کے ساتھ نہیں جایا جائے ، عام لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا ہے کسی کے ساتھ بدتمیزی سے ہر گز پیش نہیں آنا ہے ، وی آئی پی اور اسکواڈ کی گاڑی کے درمیان آنے والی گاڑی کو شائستگی سے درمیان سے نکل جانے کا کہا جائے۔

پولیس اسکواڈ کو کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی ہٹانے کے لیے ہوٹر نہیں استعمال کیا جائے گا، رائفل کی نال کا منہ اوپر کی جانب ہوگا، ڈرائیور اور اسکواڈ افسر کی توجہ وی آئی پی جس کو اسکواڈ کر رہا ہے اس کی جانب ہوگی اور تمام توجہ اس کی حفاظت پر مرکوز رکھنا ہے ، ڈرائیور بھی پستول اپنے ساتھ رکھے گا اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعامل نہیں کرے گا جب کہ مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی نہیں چلائے گا ، ڈیوٹی کے لیے وقت کی پابندی کریں گے، وی آئی پی کے ذاتی کاموں میں غیر قانونی ہرگز مدد نہیں کریں گے جب کہ کھانا کھاتے ہوئے احتیاط برتیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Load Next Story