دارالصحت اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق

بچے کو آئی سی یو میں داخل کرلیا گیا مگر اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا، والد

بچے کو آئی سی یو میں داخل کرلیا گیا مگر اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا، والد، فوٹو: ایکسپریس

دارالصحت اسپتال میں زیر علاج سات ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، والدین نے بچے کی موت کا ذمہ دار اسپتال انتظامیہ کو ٹھرایا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پرائیویٹ اسپتال دارالصحت میں زیر علاج سات ماہ کا بچہ عبدالہادی ولد طلعت محمود جو کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی تھا دوران علاج دم توڑ گیا۔

ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار ٹھرایا اور اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، ورثا بچے کی موت کا مقدمہ اسپتال کے خلاف درج کرانا چاہتے تھے جب کہ جناح اسپتال میں والد نے بچے کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا دارالصحت اسپتال کو کھولنے کا حکم

بچے کے والد طلعت محمود کا جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پھیپڑوں کی تکلیف کے باعث سانس کی شکایت پر علاج کے لئے گزشتہ رات 12 بجے اسپتال لائے تھے، بچے کو آئی سی یو میں ایڈمٹ کر لیا تھا لیکن پانچ گھنٹے تک بچے کو کینولا نہیں لگایا جاسکا۔

والد طلعت محمود نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر علاج کے لئے موجود نہیں تھا، اسپتال کے عملے کی جانب سے علاج میں تاخیر کے باعث بچہ جاں بحق ہوا،پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے، اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جائےاور اسپتال کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story