لسبیلہ پر فصلوں کو نقصان پہنچانے والے ٹڈی دل نے ہلہ بول دیا
ٹڈی دل کو تلف كرنے كے لئے تربیت یافتہ عملہ كام میں مصروف ہوگیا ہے، محکمہ زراعت
MELBOURNE:
لسبیلہ پر فصلوں کو نقصان پہنچانے والے ٹڈی دل نے ہلہ بول دیا ہے جو تربت كوسٹل ہائی وے كی طرف بڑھ رہا ہے۔
محكمہ زراعت كے ریسرچ ڈائریكٹر ڈاكٹر عارف شاہ نے بتایا كہ بڑی تعداد میں ٹڈی دل لسبیلہ میں داخل ہوچكا ہے جو كوسٹل ہائی وے كی طرف بڑھ رہا ہے جسے تلف كرنے كے لئے تربیت یافتہ عملہ كام میں مصروف ہوگیا ہے، ٹڈی دل نے پنجاب اور سندھ كے گرین بیلٹ كو كراس كرلیا ہے، بارش نہ ہونے كی وجہ سے یہ فصلوں سے دور ریگستانی علاقے میں اپنا ٹھكانا بنارہا ہے جسے زہریلے اسپرے كے ذریعے تلف كیا جارہا ہے۔
عارف شاہ کا کہنا ہے کہ اكتوبر كے اختتام پر ٹڈی دل كا صوبے كی فصلوں پر دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل بڑی تعداد میں كھجور اور دوسری فصلوں كو نقصان پہنچا تھا، تربت کے بعد ٹڈی دل آواران اور خاران كے ریگستانی علاقوں كا بھی رخ كرے گا جسے حتمی طور پر ختم كرنے كے لئے زمینداروں كو بھی آگاہی دی گئی ہے، اس كے بعد مارچ میں آنے والے ٹڈی دل كی مكمل بیخ كنی كردی جائے گی كیوں كہ مستعد عملہ اور آگاہی ركھنے والے زمیندار ہمارے پاس متحرک ہیں۔