ضیاکے گملے میں اُگنے والے کانٹے پھول نہیں بن سکتے کائرہ
ریکارڈ خفیہ ادارے کرتے ہیں، چوہدری صاحب آپ کا تعلق کس خفیہ ادارے سے ہے ، بیان۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ضیاالحق کے گملے میں اگنے والے کانٹے کبھی پھول نہیں بن سکتے ، چوہدری نثار بغیر ثبوت کے مذموم مہم چلا رہے ہیں، پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا ، اب ڈرامے بازی نہیں چلے گی ۔
ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ چوہدری نثار نے صحافی برادری پر غیر اخلاقی الزام تراشی کی ،انہیں حقائق پر بات کرنی چاہیے ،اس مہم کا مقصد پیپلز پارٹی اور آزاد میڈیا کو بدنام کر نا ہے ۔ کائرہ نے مزید کہاکہ چوہدری نثار پاکستانی قوم کی توہین نہ کریں ،پیپلز پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور نواز لیگ سازشی سیاست کرتی رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صحافی برادری پر غیر اخلاقی الزام تراشی کی اور جب صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے تردید کی توجھوٹ کا پلندہ سمیٹنے کے بجائے اُنھوںنے کھسیانے ہو کر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بہتان تراشی شروع کردی، اخباری رپورٹس کے مطابق نثار نے کہا ہے کہ اُن کے پاس گفتگو کے ریکارڈ ہیں، سب جانتے ہیں کہ گفتگو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت فقط خفیہ ایجنسیوں کے پاس ہے، نثار کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ اُن کا تعلق کس ایجنسی سے ہے ، ان کی مہم کا مقصد پیپلز پارٹی اور آزاد میڈیا کو بدنام کرنا ہے۔