عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کیا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا ہے، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔
Load Next Story