ایک دن قبل ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر
لوگوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈیوں جب کہ خواتین اور بچے شاپنگ کیلئے مارکیٹوں کا رخ کررہی ہے۔
آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور امریکا، برطانیہ، یورپ میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں کل عید منائی جائے، عید سے ایک دن قبل ملک بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے مویشی منڈیوں جب کہ خواتین اور بچے حسب روایت کپڑوں اور چوڑیوں کی خریداری کے لئے مارکیٹوں کا رخ کررہی ہے۔
عید کے موقع پر مہنگائی کا پہاڑ اپنی جگہ لیکن سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں پہنچ رہی ہے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوپاری نے بھی خریداروں کی جیبیں ہلکی کرنے کےلئے اپنی چھریاں تیز کرتے ہوئے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جب کہ مہنگائی کے باوجود خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کپڑوں، چپلوں، چوڑیوں اور دیگر اشیا کی خریدادی کےلئے بازاروں کا رخ کررہی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں کام کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا اور بین الاصوبائی چلنے والی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے 30 سے 40 فیصد زائد کرایا وصول کیا جارہا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کا حال بھی دوسری ٹرینوں سے مختلف نہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو ریلوے اسٹیشنوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔