ممبئی پولیس کا عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا حکم
عدنان سمیع کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ اب غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں، ممبئی پولیس کا نوٹس
ممبئی پولیس نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو 7 دن میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہٰذا وہ اگلے 7 دن میں بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ویزے کی معیاد ختم ہونے پر 2 روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم نے بھی عدنان سمیع کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا اور فوری طور پر بھارت چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔