جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا

جسٹس قیصر رشید نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلادی

جسٹس قیصر رشید نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلادی، فوٹو: فائل

WASHINGTON DC:
پشاور ہائیکورٹ میں جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جج کو جسٹس نہ کہنا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو مہنگا پڑ گیا،جسٹس قیصر رشید نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلادی۔


اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا دوران سماعت جسٹس لعل جان کو صرف لعل جان کہنے پرجسٹس قیصر رشید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ'جسٹس لعل جان آپ کے کلاس فیلو ہیں کیا؟ جج کا نام اس طرح لیا جاتاہے؟

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جج اور وکیل کے درمیان عزت واحترام کا رشہ ہوتا ہے آپ کو اس طرح نام نہیں لینا چاہیئے، جسٹس قیصر رشید نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور کہا کہ آپ آئندہ میرے عدالت میں نہیں آئیں گے۔
Load Next Story