کے ای ایس سی کا عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

منگل کی رات 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ترجمان کے ای ایس سی

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے، ترجمان کے ای ایس سی

کے ای ایس سی نے عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں کوشاں ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اسی تناظر میں عوام کی سہولت کے لئےعیدالاضحیٰ کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور منگل کی رات 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کے ای ایس سی نے اس سے قبل کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی نہیں بڑھائی جارہی جس کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story