چوہدری شوگرملزمنی لانڈرنگ کیسمریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ جمعے تک کے لیے محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، مریم نواز کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے والد سے ملاقات کی اجازت دے دی تھی، مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز اسپتال میں گزشتہ روز تک رہی ہیں، اس لئے مریم نواز کی انسانیت کی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر عمل نہیں ہو سکتا، اس لئے مریم نواز کی پوری درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ جمعے کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر مل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور لاہور میں قید ہیں۔