سانحہ تیز گام سلنڈر پھٹنے سے نہیں شارٹ سرکٹ سے ہوا عینی شاہدین
آگ ایئر کنڈیشنڈ بوگی میں لگی جہاں سلنڈر لے جانے کی اجازت ہی نہیں، عینی شاہدین
KARACHI:
سانحہ تیز گام کے عینی شاہدین نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سانحہ تیز گام کے رونما ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کی وجہ سلنڈر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسافروں کے دو سلنڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سلنڈر دھماکا نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ ہے۔ آگ ایئر کنڈیشنڈ بوگی میں لگی جہاں سلنڈر لے جانے کی اجازت نہیں، گزشتہ رات سے ہی بوگی میں جلنے کی بو آرہی تھی جب کہ ٹرین روکنے والی زنجیر بھی خراب تھی۔