صرف 9 منٹ میں 6 کلو وزنی برگر کھائیے اور 50 ہزار روپے پائیے
بینکاک کی ایک دکان نے پیٹو حضرات کو چیلنج دیا ہے کہ وہ 10 ہزار کیلوری سے بھرپور یہ برگر چیلنج سمجھ کر کھاسکتے ہیں
دنیا کے بڑے بسیار خوروں (پیٹوؤں) کے لیے ایک اہم اعلان ہوگیا کہ وہ 6 کلوگرام وزنی برگر کو اگر 9 منٹ میں چٹ کرسکتے ہیں تو اس کے بدلے انہیں 330 ڈالر یعنی 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ اس انعام کی کہانی بھی دلچسپ ہے کہ ہر کیلوری کے بدلے ایک ''تھائی بھات'' دیا جائے گا یعنی 10 ہزار کیلوری والے اس برگر کو کھانے کے بعد آپ 10 ہزار ''بھات'' کےحق دار ہوں گے۔
یہ چیلنج بینکاک کی مشہور برگر دکان کرِس اسٹیکس اینڈ برگرز نے دیا ہے۔ اس برگر میں خنزیر یا بڑے کا گوشت اور آٹا بھرا گیا ہے۔ ساتھ میں پیاز، مایونیز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
کمپنی کے مالک کومڈیک کونگسوان نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا برگر ہے اور اسے کھانے کےلیے لوگ ہر روز آرہے ہیں لیکن کوئی بھی مقررہ وقت میں اسے ختم نہیں کرسکا۔
اگر آپ برگر کھانے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کی رقم ادا کرنا ہوگی جس میں بیف برگر کی قیمت 82 ڈالر اور خنزیر برگر کی قیمت 115 ڈالر رکھی گئی ہے۔