توہین کیسرمشاکے جوڈیشل ریمانڈمیںتوسیعاڈیالہ جیل منتقل

رمشا کی درخواست ضمانت بھی دائر،آج سماعت ہوگی، ملزمہ کی سخت سیکیورٹی میں پیشی.

اسلام آباد:توہین مذہب کے مقدمے کی ملزمہ رمشاکوپولیس اہلکار پیشی کے لیے عدالت لارہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آبادانعام اللہ خان نے تھانہ رمناکے توہین مذہب کے مقدمے میںگرفتارعیسائی لڑکی رمشاکے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمہ کواڈیالہ جیل بھیج دیاہے جبکہ تفتیشی افسرکومقدمے کاجلد چالان مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔


تھانہ رمناکے سب انسپکٹرمنیرحسین جعفری نے رمشا مسیح کوچہرے پرکپڑا ڈال کر بکتربندگاڑی میں کڑے پہرے میںاڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاکرجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیااوراستدعا کی کہ پولیس ابھی تک مقدمے کی تفتیش مکمل نہیںکرپائی، معاملہ حساس نوعیت کاہے، اس کے تمام ترپہلوؤںکابغورجائزہ لیاجارہاہے اس لیے تفتیش کے لیے وقت دیاجائے۔عدالت نے تفتیشی افسرکوجلد تفتیش مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے مزیدسماعت 14یوم کے لیے ملتوی کردی اورملزمہ رمشامسیح کواڈیالہ جیل بھیجنے کاحکم دیدیا۔

دوسری جانب رمشا مسیح کے وکیل کی جانب سے اسکی ضمانت کی درخواست بھی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادکی عدالت میںدائر کردی گئی ہے جس کی سماعت آج ہوگی، رمشاکوجب عدالت میںپیش کیاگیاتواسکے والدین اور قریبی رشتہ داروںمیں سے کوئی کمرہ عدالت میںموجودنہیں تھا،رمشا کو اب دوبارہ 14 سمتبرکو عدالت میں پیش کیاجائیگا۔
Load Next Story