کھالوں کی قیمتوں میں 15 سے20 فیصد اضافے کا امکان

عید الاضحی پر ملک میں گائے، بکرے، دنبے اور اونٹ سمیت 75 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع

عالمی مارکیٹ میں چمڑے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔فوٹو؛ فائل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 75 لاکھ سے زیادہ جانور ذبح کیے جانے کا امکان ہے۔

اس مرتبہ مارکیٹ میں گائے کی کھال کی قیمت 3000 سے 4500روپے تک، بکرے کی کھال 500سے 700 روپے، دنبہ کی کھال 400سے 600، اونٹ کی کھال 1000سے 1500، بھینس کی کھال 4ہزار سے 4500 روپے تک فروخت ہونے کا امکان ہے، مختلف جانوروںکی کھال کی قیمت ان کے معیار کے حساب سے لگائی جاتی ہے، معیار کے اعتبار سے جانوروں کی کھال کو 3 سے 4 درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، گزشتہ برس مارکیٹ میں50لاکھ سے زائد بکرے اور دنبے کی کھالیں۔




جبکہ 22لاکھ سے زائد گائے، بھینس اور اونٹ کی کھالیں فروخت ہوئی تھیں، اس مرتبہ یہ تعداد 75لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے ہائیڈ مارکیٹ لاہور کے صدر شیخ محمد ارشد نے بتایا کہ اس مرتبہ مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گزشتہ برس کی نسبت 15سے 20فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے کیونکہ افراط زر میں اضافہ ہوا ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں چمڑے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
Load Next Story