برطانوی شاہی جوڑے کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
ہماری دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والے افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، برطانوی شاہی جوڑا
برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے تیزگام ایکسپریس سانحے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
کنگسٹن پیلس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رحیم یار خان میں ہونے والے ٹرین حادثے پر صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیاہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 74 مسافر جاں بحق
پیغام میں رحیم یار خان کے قریب تیزگام ٹرین میں بھڑکنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے المناک حادثے پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والے افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔