قراقرم ایکسپریس کا انجن ویرا نے میں فیل ڈاؤن ٹریک5گھنٹے بند

ٹرین کا انجن فیل ہونے کے باعث کئی ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔

انجن فیل ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات، مشتعل افراد کا ٹریک پر دھرنا۔ فوٹو: فائل

لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس کا انجن دوڑ کے قریب ویرانے میں فیل ہو گیا۔

ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث 5 گھنٹے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل، کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس اور شالیمار نائٹ کوچ کو دوڑ اور کراچی ایکسپریس کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوڑ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریک پر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس کا انجن بوچھیری کے قریب ویرانے میں فیل ہو گیا اور ٹرین کئی گھنٹے تک وہاں کھڑی رہی۔




اس دوران ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس اور شالیمار نائٹ کوچ کو دوڑ اور کراچی ایکسپریس کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا، جس کی وجہ سے ان ٹرینوں میں سوار ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور 5گھنٹے کے بعد قراقرم ایکسپریس کو متبادل انجن لگا کر منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا ۔

جس کے بعد مذکورہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو سکی۔ دوڑ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کو روکے جانے کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریک پر دھرنا دیا، اس دوران مشتعل مسافروں اور ریلوے عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور ریلوے حکام نے پولیس کو طلب کر لیا، بعد ازاں مذاکرات کے بعد مسافروں نے احتجاج ختم کر دیا۔
Load Next Story