کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائےمتحدہ

عوام وکارکنان پرامن رہیںاوراتحادسے سازشوںکوناکام بنادیں،رضاہارون،پریس کانفرنس۔

عوام وکارکنان پرامن رہیںاوراتحادسے سازشوںکوناکام بنادیں،رضاہارون،پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکومتی حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمے داریاں پوری ایمانداری وفرض شناسی سے اداکریں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کریںتاکہ اس وقت ملک میںجوانارکی فضا قائم ہورہی ہے اس کو روکا جاسکے۔

انھوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پرامن جمہوری جماعت ہے جو پاکستان کی بقا وسلامتی اورتمام مکاتب فکرکے درمیان اتحادویکجہتی کیلیے جدوجہدکرتی رہی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی،اتحادبین المسلمین اور احترام انسانیت کیلیے قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد کو جرم بنا دیا گیا ہے اوراس کی پاداش میں ایم کیوایم کے بے گناہ ومعصوم کارکنان کوبے دردی سے شہیدکیاجارہا ہے۔ انھوں نے عوام و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور اپنے اتحادسے تمام سازشوںکوناکام بنادیں۔انھوںنے کہاکہ دہشت گردوںنے صرف تین دن کے دوران ایم کیوایم کے چارکارکنان کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاہے جبکہ رواںسال کے دوران 134سے زائدکارکنان کوشہیدکیاجا چکا ہے۔

یہ بات انھوںنے جمعے کورابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب بخاری، کنورخالدیونس،وسیم آفتاب،قاسم علی رضا،اشفاق منگی اور گلفرازخان خٹک کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیںپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر اہل تشیع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معصوم و بے گناہ افراد کو بسوں سے اتارا تار کرباقاعدہ شناخت کرکے سفاکی کے گولیوں کا نشانہ بنایاجارہاہے،دوسری جانب مذہبی اقلیتوںکے ساتھ زیادتیاںکے واقعات نے مذہبی اقلیتوں میں بھی بے چینی اورعدم تحفظ کی فضاء پیداکردی ہے۔

ایسی ہی صورتحال کے باعث ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی خاندان بھارت جاچکے ہیںجبکہ اسلام آبادکے قریب مسیحی لڑکی رمشاء کی گرفتاری اورمسیحی برادری کوعلاقہ چھوڑنے پر مجبورکرنے جیسے افسوسناک واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہورہاہے۔انھوںنے کہاکہ ہماراسوال یہ ہے کہ پولیس،رینجرز اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکارشہربھرمیں تعینات ہیں ،سڑکوں، چوراہوں اور گلیوں تک میں گشت کرتے ہیں توپھر شہرمیں قتل وغارتگری کابازارکیوں گرم ہے؟


جدیدوخودکار ہتھیاروں سے مسلح دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان اوردیگر شہریوں کو گولیاں مارکرباآسانی فرارکیسے ہورہے ہیں؟ افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ قاتلوں اور سفاک دہشت گردوں کاہاتھ روکنے والاکوئی نہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کوسفاک دہشت گردوں،بھتہ خوروں اورجرائم پیشہ گروپوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے جوپوری آزادی کے ساتھ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں آگ اورخون کاکھیل کھیل رہے ہیں۔وفاقی وصوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کے غیرسنجیدہ طرزعمل سے ایسالگتاہے کہ عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرناان کابنیادی فرض نہیں۔

اپنے پیارے پیارے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل پرہمارے دل خون کے آنسو رورہے ہیں مگرہم محض استحکام پاکستان کی خاطراپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھاکربھی خون کے گھونٹ پی رہے ہیں اور صبر سے کام لے رہے ہیں،ہم آج بھی اپنے کارکنان وعوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے ان واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور پرامن رہ کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں انھوں نے کہا کہ ہم صدر زرداری، وزیراعظم وفاقی وزیر داخلہ، گورنر ووزیراعلیٰ سندھ سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان سمیت تمام بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کا سلسلہ بندکرایاجائے، قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلیے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں۔

ہم ایم کیو ایم کے کارکنان سے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلیے ہر ممکن احتیاط سے کام لیں،گلیوں اورچوراہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں، انھوںنے کہاکہ ہمیںدیگرسیاسی کارکنان کی ہلاکت پراتناہی افسوس ہے جنتاہمیںاپنے کارکن کی شہادت پرتاہم وہ جماعتیںجواپنی ذمے داری کو محسوس نہیںکررہی۔بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میںانھوںنے کہاکہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم کاواضح موقف ہے جس سے ایم کیوایم ایک انچ بھی پیچھے نہیںہٹی۔

انھوںنے واضح کیاکہ ہمارا پیش کردہ بلدیاتی نظام سندھ کے تمام شہریوں کیلیے بہترین نظام ہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاکہ عبدالقادرپٹیل پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرہیںلہٰذاہماراانہیںمشورہ ہے کہ وہ کراچی ڈویژن کے صدر ہی رہیں ناکہ وہ لینڈ،ڈرگ ،بھتہ مافیااورجرائم پیشہ عناصرکے سرپرست بنیں۔
Load Next Story