عوام کا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا شہباز شریف
جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے، صدر مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ اب آئی ہے، عمران خان کی کنٹینر کی سیاست آج یہاں دفن ہورہی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جادو ٹونے کے ذریعے حکومت چلارہے ہیں جب کہ حکومت میں وزرا و مشیران کی تعیناتیاں پھونکیں مار کر کی جارہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کوآزادی مارچ سے بڑی چڑ ہے، کنٹینرسیاست عمران خان نے شروع کی تھی، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا یہاں لوگ بے روز گارہورہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، 22 کروڑعوام کی چیخیں نکل گئیں آج عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں تبدیلی آئے گی، جھوٹ کی سیاست ختم ہو گی، ہمیں عمران نیازی ڈینگی برادران کہتا تھا لیکن رواں سال 50 ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے اور ڈینگی کے دوران عمران خان کہیں نظر نہیں آیا، آج مفت ادوایات کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، تاجروں سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔