جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ حملہ آور ہے فواد چوہدری

کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کےمنتخب وزیر اعظم کومستعفیٰ ہونےکی دھمکیاں دیں گے؟ فواد چوہدری

کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟فواد چوہدری، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 2 دن کی مہلت کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ کیا پاکستان افغانستان ہے جہاں جتھے دارلخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟

ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔




سینئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسند لوگوں کو خواتین صحافیوں کو کوریج کی اجازت دینا واقعی بڑا کارنامہ ہے، صحافی برادری اور آپ کو واقعی شکر گزار ہونا چاہئے۔

Load Next Story