کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ4 زخمی
بھارتی فورسزنے نکیال سیکٹرمیں2پاکستانی پوسٹوں اورسول آبادی کونشانہ بنایا،زخمیوں میں خاتون بھی شامل
بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کی صبح عید سے ایک روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹرمیں داتوٹ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور پاک فوج کی 2پوسٹوں کو نشانہ بنایا جبکہ سول آبادی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے شمیم نامی ایک مقامی خاتون زخمی ہوگئی جسے سی ایم ایچ کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فائرنگ سے کنٹرول لائن کے قریب سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے پولیس اوررضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔
آئی این پی نے دعویٰ کیاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے جس میں لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کم کرنے اور سیزفائر معاہدے پرعملدرآمد کویقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس رابطے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ دریں اثنا آئی این پی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو کم کرنے اور سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد سے اتفاق کیا ہے۔
منگل کو دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے سلسلہ میں اپنے اپنے موقف سے آگاہ کیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے میں سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ پر بھارت کے ڈی جی ایم او کو تشویش سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا کہ ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔ ادھروزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے روکے۔ چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بھارت عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امن پسند دنیا کو بھارت کا راستہ روکنا ہوگا۔