برطانوی مسلمانوں کے ایثاراورعشق الٰہی کامعترف ہوںڈیوڈکیمرون

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ،وزیرخارجہ اورپاکستان میں ہائی کمشنرایڈتھامسن کی مسلمانوں کوعید الاضحی کی مبارکباد

وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کا عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے نام پیغام ۔فوٹو: رائٹرز/فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ،وزیرخارجہ ولیم ہیگ اورپاکستان میں ہائی کمشنرایڈتھامسن نے مسلمانوں کوعید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ میں برطانیہ کے مسلمانوں کے فلاحی کاموں، ان کے ایثار اور عشق الٰہی کا معترف ہوں۔ میں ایک ایسی قوم کا وزیراعظم ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں جہاں تمام عقائد کے حامل افراد اپنے عقائد پر آزادی سے عمل کرتے ہوئے ہمارے مستقبل میں حصہ دار ہو سکتے ہیں۔


برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اورپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے مسلمانوں کوعیدکی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ شام کے مظلوم مسلمانوں اوربلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیساتھ بھی ہمدردی کااظہارکیا ہے۔

 
Load Next Story