گھروں میں لوٹ مار کرنے والی 4 ماسیوں سمیت 9 ڈکیت گرفتار
ملزمان گروہ میں شامل4خواتین کوگھروںمیں کام کے لیے بھیجتے تھے اورپھران کی مددسے ڈکیتیاں کرتے تھےاے ایس پی گلشن اقبال
LONDON:
گلشن اقبال پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث4ماسیوں سمیت 9 رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتارکرکے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، طلائی زیورات ،موبائل فونز، کیمرہ اور اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار گروہ 15 سال کے دوران 100 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔
اے ایس پی گلشن اقبال معروف عثمان نے ایس ایچ او گلشن اقبال غلام نبی آفریدی کے ہمراہ گلشن اقبال تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ماسیوں سمیت 9 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتارکرکے قبضے سے 2 لاکھ روپے کی نقدی،3 لیپ ٹاپ،10موبائل فونز،2کیمرے،طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں شہزاد علی عرف دلاور،نبیل احمد ، ضمیر،محمد عابد ،جاوید خان،روشن بی بی، گلشن بی بی،فرزانہ عرف رخسار شامل ہیں،ملزم نبیل اور فرزانہ ،محمد عابد اورفرزانہ عرف رخسار میاں بیوی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے گروہ میں مزید 5 ملزمان نادر،اعجاز، شہزاد عرف شادا اورعلی شیر شامل ہیں جن کی گرفتاریوں کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اے ایس پی گلشن اقبال نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ لوگ گھروں میں گرفتارہونے والی خواتین کو ماسی کے طور پر کام کرنے کے لیے بھیجتے تھے اور پھر ان کی مددسے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے،گرفتار ملزمان نے گلشن اقبال،گلستان جوہر، صفورا، ملیر، نیو کراچی ،ایف بی ایریا کے علاقوں میں وارداتیں کی ہیں جبکہ وہ تقریبا ً15 سال سے ڈکیتیاں کررہے تھے۔
اقبال معروف عثمان نے بتایاکہ گروہ کا سرغنہ فاروق 3سال پہلے ٹریفک حادثے میں مارا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے 12 روز قبل صفورہ کے علاقے میں دوپہر1 بجے ڈکیتی کی تھی، واردات میں ایک ڈی ایس ایل آر، ایک موبائل اور 25ہزار روپے لوٹے،20 دن پہلے گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب واردات میں ایک لیپ ٹاپ، 2 موبائل اورسونا لوٹا اور آپس میں تقسیم کر لیا، ملزمان 100 سے زائد گھروں میں ڈکیتیاں کرچکے ہیں اوران کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔