ملک پر حکمرانی کرنیوالے 5 خاندان ریاست پر حملہ آور ہیں وزیراطلاعات

کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے، وزیراطلاعات

کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ، فردوس عاشق اعوان فوٹوفائل

وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے سیاسی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یعنی مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خاندان، بھٹو خاندان اورشریف خاندان۔


اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

Load Next Story