کراچی عیدالاضحیٰ کے دن بھی رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری مزید 16 ملزمان گرفتار
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
لاہور:
رینجرز کی جانب سے عیدالضحیٰ کے روز بھی ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مزید 16 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی، معین آباد، لانڈھی، جیکسن، لیاقت آباد اور گلشن اقبال 13 ڈی میں میں جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عاصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے گئے، اس دوران 16 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لےکر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے جس میں سب مشین گن بھی شامل ہے۔ دوسری جانب عید الضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
واضھ رہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اب تک درجنوں مبینہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت دیگر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔