کوئٹہ سے ایف سی کی زیادہ تر چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان
امن و امان کے قیام کے لئے پولیس، لیویزکو وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ
لاہور:
وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس اور لیویز کو وسائل فراہم کررہے ہیں اور ایف سی کی زیادہ تر چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، وہ ایک بار پھر پہاڑوں پر جانے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزاحمت ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس، لیویزکو وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جب کہ مخدوش صورتحال پر ایف سی کو پولیس کے اختیارات دیئے تاہم کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر علاقوں سے ایف سی کی چیک پوسٹس ختم کردی گئیں ہیں۔
مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی کے پرمسرت موقع پر ہم زلزلہ زدگان کا درد نہیں بھولے، ان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو جاری رکھیں گے اور وہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں بہت تعاون کیا۔