ڈی آئی خان خودکش حملے میں جاں بحق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور سمیت تمام افراد سپردخاک
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، آفتاب احمد شیرپاؤ اور دیگرسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
لاہور:
ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے حجرے میں خودکش دھماکے سے جاں بحق تمام افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے 65 کلومیٹر دور گولاچی کے علاقے کے دو مقامات پر صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت تمام جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کےساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، آفتاب احمد شیرپاؤ اور دیگرسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈا پور گزشتہ روز اپنے ہی گھر میں خودکش حملے میں 9 ساتھیوں سمیت جاں بحق جب کہ ان کے بھائی سمیت 25 سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ خودکش حملے کی ایف آئی آر تھانہ کلاچی میں نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف درج کرلی گئی ہے۔