نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے اسکول بند
دارالحکومت میں نجی گاڑیوں کے داخلے پر بھی آئندہ ہفتے سے پابندی عائد کی جائے گی
بھارتی دارالحکومت میں شدید فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں میں 5 نومبر تک کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ آروند کیجروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسکولوں میں 5 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ دھواں، اسموگ اور فضائی آلودگی کی وجہ سے بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایک ماحولیاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے دارالحکومت کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے 'پبلک ہیلتھ ایمرجنسی' نافذ کرنے کی سفارش کی تھی اور بالخصوص بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں: بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک ہے، تحقیق
حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے علاوہ دارالحکومت میں نجی گاڑیوں کے اگلے ہفتے سے داخلے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت ترتیب وار گاڑیوں کے نمبرز جاری کرے گی جنہیں شہر میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
ماحولیاتی پینل نے خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کی صحت کے لیے خطرناک ذرات سانس کے ذریعے ہوا کی نالی میں داخل ہوکر نظام تنفس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم 'اے کیو آئی' نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔