دولت مشترکہ کھیلوں کی مشعل پاکستان پہنچ گئی

کامن ویلتھ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کی وائس چیرپرسن لوئس مارٹن ریلے کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچیں۔

لوئس مارٹن کا کہنا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے امن اور محبت کا پیغام لائی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

دولت مشترکہ کھیلوں کی مشعل کوئین بیٹن ریلے پاکستان پہنچ گئی۔


کامن ویلتھ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کی وائس چیرپرسن لوئس مارٹن، کوئین بیٹن ریلے کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچیں۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین نے 7 رکنی وفد کا استقبال کیا۔

لوئس مارٹن کا کہنا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے امن اور محبت کا پیغام لائی ہیں۔ پاکستانی یوتھ کو کھیل کود اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنا چاہئے۔ کوئین بیٹن ریلے کی باقاعدہ تقریب رونمائی جمعرات کو مینار پاکستان پر ہو گی، اٹھارہ اکتوبر کو اسے کولمبو روانہ کر دیا جائے گا۔
Load Next Story