جے یوآئی ف کے دھرنے میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا انکشاف

مولانا پر حملے کا خدشہ، افغان باشندوں کی دھرنے میں موجودگی نے سیکیورٹی اداروں کومزید چوکنا کردیا

مولانا پر حملے کا خدشہ، افغان باشندوں کی دھرنے میں موجودگی نے سیکیورٹی اداروں کومزید چوکنا کردیا (فوٹو: ایکسپریس)

اسلام آباد میں جاری جے یوآئی ف کے احتجاجی دھرنے میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھرنے میں کچھ باشندے مملکت اسلامیہ افغانستان کے بینرز اٹھائے نظر آئے ہیں جس کی باقاعدہ تصاویر اور ویڈیوز بھی حاصل کی گئی ہیں۔


یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد حساس ادارے متحرک ہوگئے ہیں کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس دھرنے میں افغان باشندوں کی کتنی تعداد شریک ہے۔

یہ پڑھیں: آزادی مارچ سے کالعدم تنظیموں کے پرچم لہرانے والے متعدد افراد گرفتار

قبل ازیں حساس ادارے یہ الرٹس بھی جاری کرچکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن یا پھر دھرنے کے اجتماع کو دہشت گرد نشانہ بناسکتے ہیں، اس حوالے سے بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں اپنا کام دکھا سکتی ہیں جس پر افغان باشندوں کی دھرنے میں موجودگی نے سیکیورٹی اداروں کومزید چوکنا کردیا ہے۔
Load Next Story