ایم کیوایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے الطاف حسین
کڑے سے کڑے معاملے میں فوری فیصلہ کرنے کی جرات اگر کسی جماعت میں ہے تو وہ صرف ایم کیوایم ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
سکھر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کو 66 برس گزرچکے ہیں ، اس دوران ملک میں مارشل لا اور جمہوری حکومتیں، مختلف جماعتوں کے منشور، دعوے اور وعدے سامنے آئے لیکن پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوتی رہی، ملک کی معیشت کمزورسے کمزور ہوتی گئی، آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اندرونی وبیرونی مسائل ومشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی اصل وجہ یہ ہے کہ اچھے نعرے اورمنشوردینے والی جماعتیں پاکستان کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی بنانے اور اس کے مطابق جراتمندانہ فیصلے کرنے کی ہمت نہیں رکھتی تھیں، ایسی جماعتیں پاکستان کو مسائل ومشکلات کی دلدل میں مزید ڈبو تو سکتی ہیں لیکن نکال نہیں سکتیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہاکہ ہمت وجرات اور بہادری کے ساتھ فیصلہ کرنے والی جماعت ہی ملک وقوم کو مصائب ومشکلات کی دلدل سے نجات دلاسکتی ہے، ایم کیوایم اکستان کی واحد جماعت ہے جونہ صرف پاکستان اور اس کے عوام کواندرونی مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے بلکہ پاکستان کی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اورخارجہ پالیسی کے تحت فیصلہ کرنے کی ہمت وجرات رکھتی ہے۔ کڑے سے کڑے معاملے میں فوری فیصلہ کرنے کی جرات اگر کسی جماعت میں ہے تو وہ صرف ایم کیوایم ہے۔
اس موقع پر الطاف حسین نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر کارکنوں و ہمدردوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور سکھر کے ذمہ داران کو تاکید کہ وہ کارکنان وعوام کے ساتھ حاکمانہ انداز ہرگزنہ اپنائیں ، ہرایک کا احترام کریں اوران کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔