یمنی فوج کے کمانڈ سینٹر پر خودکش حملہ 12 فوجی ہلاک 6 زخمی

حملہ فوج کی 111 بریگیڈ کے کمانڈ سینٹر پر کیا گیا، زخمیوں میں بریگیڈ کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

یمن کے صوبہ ابیان میں فوجی کمانڈ سینٹر پر خودکش حملے میں 12 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کار میں سوار خود کش حملہ آوور نے نے خود کو ضلع احوار میں یمنی فوج کی 111 بریگیڈ کے کمانڈ سینٹر میں گھس کا اڑا لیا جس کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک اور بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 6 فوجی شدید زخمی ہو گئے، زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ابیان میں یمنی فوج اور مقامی قبائل کی مل کر القاعدہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے القاعدہ کی جانب سے ماضی میں بھی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
Load Next Story