سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد کردی

سلامتی کونسل نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے سلامتی کونسل کی رکنیت کو مسترد کرتے ہیں، سعودی وزارت خارجہ

سلامتی کونسل نے جمعرات کو پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جس میں سعودی عرب بھی پہلی بار رکن منتخب ہوا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کی پیشکش مسترد کردی ہے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے سلامتی کونسل کی رکنیت کو مسترد کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک سلامتی کونسل اپنے اندر حقیقی اصلاحات کرکے دنیا میں امن اور تحفظ قائم کرنے کی اپنی اصل ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی وہ سلامتی کونسل میں ملنے والی غیرمستقل رکنیت کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو پانچ غیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جس میں سعودی عرب بھی پہلی بار سلامتی کونسل کو رکن منتخب ہوا۔ انتخابات میں سعودی عرب کے علاوہ چاڈ، چلی، لیتھواینیا اور نائجیریا بھی سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
Load Next Story