پشاورصوبائی حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اسفند یار ولی

دہشت گردی روکنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کومشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، اسفند یار ولی

تحریک انصاف کی حکومت امن و امان کی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، اسفند یار ولی فوٹو: فائل


اےاین پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پشاورصوبائی حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔


چارسدہ میں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ اب نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی ملٹری ایکشن ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت امن و امان کی ذمہ داری بھی نہیں نبھا رہی، وزیر شہید ہوتا ہے مگر کوئی وزیرجنازے میں شرکت کے لئے نہیں جاتا، خوف کی وجہ سے لوگ شرکت سے کتراتے ہیں۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کومشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story